پوش علاقوں میں صفائی ،عام شہریوں کے محلوں میں گندگی

پوش علاقوں میں صفائی ،عام شہریوں کے محلوں میں گندگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلعی حکومت کے افسروں کوشہر میں صفائی اور سیوریج نظام کی بحالی کے حوالے سے بلدیہ سرگودھا کی مثالی کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے جیل روڈ، کلب روڈ،کچہری روڈ سمیت افسران کی۔

 رہائش گاہوں والے علاقے ان دنوں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اہلکاروں کی توجہ کے مراکز بنے ہوئے ہیں،جہاں صفائی ستھرائی اور مرمت کے کاموں کو صبح سے ہی عملہ اپ ڈیٹ کر دیا جاتا ہے تاکہ افسر آتے جاتے کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں دوسری طرف گلشن جمال، رحمان پورہ، ظفر کالونی، منظور ٹاؤن ،زبیدہ رضا ٹاؤن، مقام حیات، محمدی کالونی سمیت شہر کے نصف سے زائد علاقوں میں حکومتی احکامات اور لوگو ں کی شکایات پر عملدرآمد نظر نہیں آتا بلکہ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے سائلین بدستور ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،ان علاقوں میں نہ تو باقاعدگی سے میٹھے پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی یا سیوریج سسٹم کی بحالی وقت پر کی جاتی ہے اور نہ ہی ٹوٹ پھوٹ والے مقامات کی مرمت ہوتی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر و ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران ان علاقوں کا بھی دورہ کریں تاکہ انہیں بھی علم ہو کہ شہری کس اذیت سے دوچار ہیں؟۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں