موٹر وے سروس ایریا پرمسافروں سے لوٹ مار کرنیوالے 2 سٹالز ہولڈر گرفتار

موٹر وے سروس ایریا پرمسافروں سے  لوٹ مار کرنیوالے 2 سٹالز ہولڈر گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موٹر وے سروس ایریا پرمسافروں سے لوٹ مار کرنیوالے 2اسٹالز ہولڈرز پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ مسافروں نے جان محمد والا کے مقام پر واقع سروس ایریا میں قائم اسٹالز پر اشیاء کے کئی گنازائد نرخوں پر فروخت کے حوالے سے موٹر وے پولیس کو شکایت کی جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ،اور اسٹال ہولڈرز زاہد اور عمران کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں