ہر بات پر یوٹرن لینا بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ،رانا منور غوث

ہر بات پر یوٹرن لینا بانی پی ٹی آئی  کا وطیرہ ہے ،رانا منور غوث

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ہر بات پر یوٹرن لینا بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ،لوگ آلو’ آٹا’ چینی کا رونا رو رہے تھے۔

 بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ این آر او نہیں دونگا عوام کہتے تھے بجلی سستی کرو بانی پی ٹی آئی کہتے تھے این آر او نہیں دونگا ،ایم پی اے رانا منور غوث نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اعصاب پر حکومت اس قدر حاوی ہے کہ رات کو بھی سوتے میں وہ حکومت کے خاتمے کی باتیں کرتے ہیں، جو چور لٹیرے بانی پی ٹی آئی کی ٹیم میں ہیں وہ سب دودھ سے نہائے ہیں باقی سب اسے چور نظر آرہے ہیں جبکہ چور اس کی صفوں میں بیٹھے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں