پاکستان اور بھارت کے الیکشن میں مرکزی فرق دھاندلی ہے ،حسنین ارشد اولکھ

پاکستان اور بھارت کے  الیکشن میں مرکزی فرق  دھاندلی ہے ،حسنین ارشد اولکھ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیاسی و سماجی رہنماء حسنین ارشد اولکھ نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے الیکشن میں۔

 مرکزی فرق دھاندلی ہے جو دنیا نے دیکھ لی بھارت میں ووٹ سے سیاسی تبدیلی آتی ہے پاکستان میں غیر جمہوری مداخلتوں کو قبول کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں کوئی بھی سیاسی حکومت مستحکم نہیں ہوتی اور یہی پاکستان کی تباہی کا موجب ہے عوام اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک سے چوروں اور لٹیروں کو بھگا کر حقیقی عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنا کام مکمل نہیں کرلے گی اب حکمران دھمکیوں پر آگئے ہیں مگر ان دھمکیوں سے سیاسی ورکرز ڈرنے والے نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں