غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز،سیلون کیخلاف کارروائی کی تیاریاں

غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز،سیلون کیخلاف کارروائی کی تیاریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز اور بیوٹی سیلون کیخلاف کاروائی کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔

 ، حکومت کی جانب سے قبل ازیں بھی سیلون اور بیوٹی پارلرز کو رجسٹرڈ کرنے کے سلسلہ میں باقاعدہ طور پر آگاہی مہم جاری رہی کئی سیلون اور بیوٹی پارلرز رجسٹرڈ ہوئے مگر اب بھی متعدد ایسے پارلرز اور سیلون موجود ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لے کر رجسٹریشن کے حصول میں لعت و لعل سے کام لینے والوں کے خلاف آئندہ ماہ سے کاروائی شروع کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں