یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے عملے کو کھانا اور خصوصی الائونس دینے کا مطالبہ

 یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے عملے کو کھانا  اور خصوصی الائونس دینے کا مطالبہ

موچھ(نمائندہ دنیا)سماجی شخصیات نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے اعلی ٰحکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ صبح سے ۔

شام تک عوام کی خدمت کیلئے موجود تمام عملہ کو روزانہ کے حساب سے کھانا اور انٹرٹینمینٹ کیلئے خصوصی الاونس دیا جائے ،بلا تعطیل صارفین کی خدمت کیلئے ہر موسم اور حالت میں دستیاب عملہ کی مشکلات کا حکومت خیال رکھے ،وزیر اعظم اس ضمن میں یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے حکمنامہ جاری کرائیں۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیات امیر عبد اللہ خان نیازی‘غلام عباس خان‘ظہیر اقبال خان‘مطیع اللہ خان مجاہد‘عبید اللہ خان ودیگر نے اپنے خصوصی اصلاحی بیان میں کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں