دکانوں سے 15کلو پلاسٹک بیگ ضبط ‘ آگاہی پمفلٹ تقسیم

دکانوں سے 15کلو پلاسٹک بیگ ضبط ‘ آگاہی پمفلٹ تقسیم

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)محکمہ تحفظ ماحو لیات کا اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ کی نگرانی میں تحصیل عیسیٰ خیل میں پلا سٹک بیگز رکھنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی۔

 ، مختلف دوکا نداروں سے 75مائیکرؤن سے کم موٹائی والے 15کلو پلاسٹک بیگز کا سٹاک بر آمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر تحفظ ما حو لیات انجینئر رحمت اﷲ خان نے ماحولیاتی ٹیم کے ہمراہ سیمنٹ فیکٹری کے تعاون سے فراہم کر دہ کپڑے کے تھیلے اور پلاسٹک / پولی تھین بیگز پر عائد پابندی سے متعلق آگاہی پمفلٹ دوکانداروں میں تقسیم کئے ۔اے ڈی تحفظ ما حو لیات کا کہنا تھا کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے 6جون 2024 سے پلا سٹک پو لی تھین بیگز کے استعمال پر پا بندی عائد کی جاچکی ہے خلاف ورزی کر نیوالے ڈیلرز اور دوکا نداروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لا ئی جا ئیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں