گرمی میں اضافہ کیساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

گرمی میں اضافہ کیساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )گرمی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

دن کے اوقات میں مسلسل دو سے تین گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے جبکہ رات کے اوقات میں12بجے اور2بجے بجلی بند ہونے سے مریضوں ،بچوں،اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پیپلز پارٹی کے مقامی صدر محمد رمضان بھٹی،مسلم لیگ ن تحصیل جنرل سیکرٹری رانا اقبال ندیم،تحریک انصاف کے قاسم اقبال، جماعت اسلامی کے سید عامر کاظمی نے بجلی کی بار بار بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سلسلہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں