2بھائیوں سمیت 3افراد سے 2کلاشنکوفیں ‘ایک بندوق برآمد‘مقدمات درج

2بھائیوں سمیت 3افراد  سے 2کلاشنکوفیں ‘ایک بندوق  برآمد‘مقدمات درج

موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے۔

 ہوئے تھانہ موچھ نے دوران چیکنگ 2بھائیوں عاقب نواز اور شاہد نواز سے 2 عدد کلاشنکوفیں برآمد کیں جبکہ رضا اللہ ولد مستی خان سے بندوق 12بور ڈبل بیرل برآمد کی۔ تینوں اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔تینوں کو حراست میں لیکر تھانہ موچھ میں مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں