مڈل مین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو لوٹنے لگے

 مڈل مین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو لوٹنے لگے

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مڈل مین بیواؤں اور یتیموں کو لوٹنے لگے۔

‘مستحقین بار بار چکر لگا کر مایوس ہو گھر لوٹنے لگتے ہیں تو وہاں موجود ایجنٹ ان سے رابطہ کرتے ہیں اور ایجنٹ مستحقین سے شناختی کارڈ اکٹھے کر لیتے ہیں اور عملے کی ملی بھگت سے پے منٹ کروا کر فی مستحقین 500سے 1000روپے تک وصول کر لیتے ہیں چودھری زاہدنے ان مڈل مینوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بااثر حلقہ عملے کی ملی بھگت سے یتیموں اور بیواؤں کو بھی لوٹ رہا ہے انھوں اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان لٹیروں کیخلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے اور اس لوٹ مار کو بند کرایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں