عید الاضحی پر میانوالی میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت

عید الاضحی پر میانوالی میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت میانوالی میں صفائی مہم جاری ۔

،ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے بلو خیل روڈ ، عید گا ہ چوک اور محلہ قادر آباد کا دورہ کیا اور میو نسپل کمیٹی عملہ کی جا نب سے جاری صفائی ستھرائی کے کا موں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایم سی عملہ کو ہدایت کی کہ محلہ قادر آباد کی تما م گلیوں کے سامنے سے کوڑا کر کٹ کے ڈھیروں کا خاتمہ کر کے شہریوں کو صفاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے ۔انھوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید قربان کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں میونسپل کمیٹیز کے مختص کردہ ڈمپنگ پوائنٹس میں ڈالیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں