زمیندار کے ڈیرہ سے 11لاکھ روپے کے مویشی چوری

زمیندار کے ڈیرہ سے 11لاکھ روپے کے مویشی چوری

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں مویشی چوری کی واردات نا معلوم چور زمیندار کے ڈیرہ سے 11لاکھ روپے کی ۔

قیمتی مویشی چرا کر لے گئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ زمیندار سے عامر شہزاد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سلانوالی کے نواحی قصبہ شاہ نکڈر کے قریبی گاؤں چک نمبر 166/167شمالی کے رہائشی زمیندار عامر شہزاد کے ڈیرہ پر چوری کی واردات ہوئی جہاں سے نامعلوم چور11لاکھ روپے مالیت کی 3عدد قیمتی گائے و دیگر مویشی چراکر لے گئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے زمیندار عامر شہزاد کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں