3ماہ قبل انتقال کرنیوالی خاتون کے قتل کا شبہ،قبرکشائی

3ماہ قبل انتقال کرنیوالی خاتون کے قتل کا شبہ،قبرکشائی

سلانوالی (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں میں تین ماہ قبل وفات پانے والی خاتون کو قتل کیے جانے کا شبہ،مرحومہ کے والد کی درخواست پر ۔

عدالتی حکم پر قبر کشائی کی گئی ، قبرستان میں ہی پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا ،رپورٹ آنے پر ہی حقائق سامنے آئینگے‘  مسماۃ یاسمین بی بی زوجہ صابر علی عرصہ تقریباً3ماہ قبل وفات پاگئی تھی اور مزکورہ گاؤں کے قبرستان میں تدفین ہوگئی تھی مرحومہ یاسمین بی بی کے والد محمد ریاض نے پولیس کو ایک درخواست دی جسمیں شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بیٹی یاسمین بی بی کو اس کے شوہر صابر علی نے جان بوجھ کر قتل کیا ہے جس پر پولیس نے مقامی عدالت کے حکم پر مرحومہ یاسمین بی بی کی قبر کشائی کی اور قبرستان میں ہی پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔پوسٹ مارٹم رپو رٹ آنے پر ہی حقائق سامنے آئیں گے اور قانونی کاروائی آگے بڑھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں