اساتذہ طلباکی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں‘ مدثر ممتاز

 اساتذہ طلباکی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں‘ مدثر ممتاز

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ بچوں میں تعلیم کی لگن اور ان کی بہتر تربیت ہی انہیں ایک عظیم انسان بنا سکتی ہے اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کریں اور ۔

طلباء کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں وہ گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ میں منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس میں تحصیل کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز اے ای اوز تمام ہائی و پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا کہ اساتذہ بچوں میں صفائی،پلانٹیشن، سپورٹ کلچر اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کریں تاکہ ان میں اعتماد، جذبہ، کیریئر کاؤنسلنگ،سخت محنت کی عادت اور ایک عظیم انسان بننے کی صلاحیت پیدا ہو انہوں نے سکول میں زیر تعمیر ملٹی پرپز ہال کا معائنہ بھی کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں