خالد جاوید گورائیہ کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

خالد جاوید گورائیہ کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی ، ای پی آئی روم ، سرجیکل ، نر سری ، پیڈز، ڈائلاسسزوارڈ زسمیت جملہ شعبہ جات، عملہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا ۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی ہسپتال میں مو جود لوگوں کے مسائل سنے ،مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کر دہ طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ ایک شہری کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ڈائلاسسز مشین کو جلد مرمت کروانے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر ہسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ڈی ایم ایس کوہدایت کی کہ ہسپتال کے تما م وارڈ ز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جا ئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو سرکاری ادویات کے علا وہ علا ج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے اوروارڈز میں ائیر کنڈیشنز کو فنگشنل رکھا جا ئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کو علا ج معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال انتظامیہ ہر ممکنہ اقدامات بر ؤئے کارلائے تاکہ عام آدمی کو علا ج معالجہ کی بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں