پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غیر فعال،عملے کو لوٹ ما ر

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غیر فعال،عملے کو لوٹ ما ر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ماتحت ملازمین نے چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے۔

 عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی لوٹ مار تیز کر دی، ذرائع کے مطابق ڈویژنل و ضلعی افسران سرگودھامیں پرائس کنٹرول میکنیزم پر عملدرآمد اورپرائس مجسٹریٹس جن کی تعدادلگ بھگ ایک سوسے زائد ہے کو فعال کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں اور انہی کی کمزور گرفت کے باعث بڑے گرانفروشوں کے خلاف اہم کامیابی تاحال حاصل نہ ہو سکی جبکہ چھوٹے دوکانداروں کے خلاف بے دریغ کاروائیوں نے کارکردگی مشکوک بنا دی ہے ،اس حوالے سے حساس ادارے نے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو اپنی رپورٹ میں آگاہ کیا کہ شہر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کے ماتحت اہلکارپہلے تمام بازاروں کا چکر لگاتے ہیں اور جو ریڑھی بان اس سے تعاون نہیں کرتا کچھ دیر بعد ہی سرکاری ٹیم اسے پکڑ کر لے جاتی ہے ،ان میں ایک نائب تحصیلدار بھی شامل ہے ،بڑے مگرمچھوں کی بجائے چھوٹے دوکانداروں کو ہی جرمانے کئے جا رہے ہیں ،اے سی صاحبان اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوان کا نچلا عملہ غلط رہنمائی کرتا ہے ،کیونکہ افسران کمروں سے زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتے جس پر نچلے اہلکار باہر نکلتے ہیں اور جو سامنے آتا ہے اسکا چالان کر کے بڑے صاحب کے نام سے بے دریغ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ملوث ملازمین کے کوائف بھی ارسال کئے اور متعلقہ افسران کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں