مقبوضہ زمین واگزار نہ ہی سرکاری اراضی کے واجبات کی ادائیگی،عملے کیخلاف کا رروائی کا حکم

مقبوضہ زمین واگزار نہ ہی سرکاری اراضی کے واجبات کی ادائیگی،عملے کیخلاف کا رروائی کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نے پولٹری، لائیو سٹاک، فشریز اور زراعت کی ٹھیکے پر حاصل کی گئی سرکاری اراضی کے۔

 واجبات کی عدم ادائیگی اور مقبوضہ جگہوں کی واگزاری کا ہدف مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متذکرہ محکموں کے ضلعی افسروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ان اداروں کو رواں مالی سال کے تحت دیئے گئے مجموعی ہدف کے مقابلے میں ریکوری 43فیصد کم ہے ، جس کی وجوہات میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی کہ سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سرکاری واجبا ت کی عدم وصولی پر جگہوں کی واگزاری کیلئے تعینات عملہ پٹہ داروں سے مبینہ ساز باز کر کے سستی برت رہا ہے ’جس کی وجہ سے سرکاری اراضی پر قابض افراد بھی پٹہ پر حاصل کی گئی اراضی کو چھوڑنے پر تیار نہیں’جس پر ہدایت کی گئی کہ ضلعی افسران ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اورمقبوضہ اراضیوں کو واگزار کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا کر عملدرآمد کی رپورٹ بھجوائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں