عید کے ایام میں ٹریفک پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

 عید کے ایام میں ٹریفک پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر سرگودھا یوسف چیمہ نے بتایا کہ عید الاضحی کے ایام میں ٹریفک پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر کے سرگودھا شہر اور دیگر تحصیلوں کیلئے ٹریفک پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔۔۔

اس ضمن میں ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ اوقات کے علاوہ اندرون شہر داخل ہونے والی ہیوی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر کے ان کے ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں، سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے بھی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں ون ویلنگ سے روکیں جو جان لیوا کھیل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں