نہروں میں نوجوانوں ، بچوں کے نہانے کا سلسلہ جاری

نہروں میں نوجوانوں ، بچوں کے نہانے کا سلسلہ جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 کا نفاذ تو کردیا گیا مگر عملدرآمد نہ کروایا جاسکا ۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے سلسلے میں نہروں پر نہانے پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا لیکن اس کے باوجود نہروں پر نہانے کا سلسلہ بند نہیں ہوسکا ،مین کنال روڈ سے ملحقہ نہر رکھ برانچ حافظ آباد کنال ڈویژن کئی فٹ گہری ہے اور اس نہر میں ابتک ڈوب کر کئی افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، اس کے باوجود اسی نہر پر نوجوان اور بچے نہاتے نظر آتے ہیں، پابندی کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس بچوں اور نوجوانوں کو نہر پر نہانے سے روک نہیں سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں