تشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 3افراد پر تشدد

 تشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 3افراد پر تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پر تشدد واقعات کے دوران 130 شمالی میں معمولی تنازعہ پر ظہیر وغیرہ نے محمد آصف کو لہولہان کر دیا۔۔۔

124شمالی میں سلطان وغیرہ نے مقدمہ بازی کی رنجش پر نسیم بی بی کو کلہاڑی کے وار کر کے مضروب کر دیا،بلاک نمبر23میں نجیب اﷲ وغیرہ نے سابقہ رنجش پر محمد ارشد کو راستہ میں روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں