بجلی کے بل دیکھ کر عوام اپنے میٹر کٹوانے پر مجبور ہیں،ادریس بٹ

بجلی کے بل دیکھ کر عوام اپنے میٹر  کٹوانے پر مجبور ہیں،ادریس بٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ادریس بٹ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں سبسڈی ختم کرنے کیساتھ موجودہ حکومت نے اضافی ٹیکس لگا کر عوام کو زندہ در گو کردیا ہے۔۔۔

 بجلی کے بل دیکھ کر عوام اپنے میٹر کٹوانے پر مجبور ہیں، بجلی آ نہیں رہی اور بجلی کے بل حد سے زیادہ آرہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو لوگ یاد کرنے لگے ہیں موجودہ حکومت تجربہ کاروں کی ہے جس نے پہلے بھی ملک کا دیوالیہ نکال دیا تھا اور اب بھی اسی منصوبے پر عمل پیرا ہیں عوام روٹی کو ترس رہے ہیں بجلی، گیس، پٹرول عوام کی پہنچ سے دور ہوتے جارہے ہیں 200 یونٹ استعمال کرنیوالے غریب کا بل 12000 سے تجاوز کرگیا ہے ، جس کی وجہ سے لوگ اذیت میں مبتلا ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں