عیدالاضحی کا سیکورٹی پلان جاری، کنٹرول روم فعال

عیدالاضحی کا سیکورٹی پلان جاری، کنٹرول روم فعال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیاپلان کے مطابق نماز عید الاضحی کے موقع پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔۔۔

 عید الاضحی کے موقع پر 471 مساجد، 43امام بارگاہوں32کھلے مقامات سمیت دیگر مقامات پر ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے جہاں پولیس کے 1ہزار سے زائد جوان و افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں کیگڑی اے میں72اور 471 مقامات کو کیگڑی بی میں رکھا گیا ہے عید گاہوں اور کھلے مقامات سمیت امام بارگاہوں کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں نصب کیے گئے ہیں پارکس اور قبرستانوں پر بھی علیحدہ سیکورٹی اہلکار فرائض سرانجام دینگے عیدالاضحی پر ایلیٹ فورس ، لیڈیز پولیس اور محافظ سکواڈ بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن میں ریزرو فورس موجود رہے گی ۔ عیدالاضحی کے موقع پرممکنہ خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس اور ڈی پی او آفس میں الگ الگ کنٹرول رومز فعال کر دیئے گئے جو عید کی چھٹیوں کے دوران سکیورٹی سمیت نگرانی کے عمل کی براہ راست مانیٹرنگ کرینگے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی ؍ جرائم کی اطلاع، لاوارث مال کی موجودگی کے بارے میں اطلاع دیں تاکہ کسی بھی اطلاع کی صورت میں بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں