دو دہائیوں سے زیرالتوا تاوان ، آبیانہ وصول کرنے کا حکم

دو   دہائیوں    سے       زیرالتوا    تاوان    ،   آبیانہ   وصول   کرنے  کا   حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل کمشنر نے ضلع سرگودہا میں تاوان اور آبیانہ کے پچھلے دو دہائیوں کے بقایا جات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ریونیو اور انہار کو صحیح اعداد و شمار اکھٹے کر نے اور وصولیوں کو یقینی بنانے کا حکم دیاہے۔۔۔

 انہوں نے تاوان اور آبیانہ کی وصولی کیلئے عدالتوں میں زیر سماعت کیسوں کی مکمل تفصیل اور اب تک ہونے والی سماعتوں کا ریکار بھی اپنے دفتر جمع کروانے کی ہدایت کی اور کہاہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام ادروں میں بہترین کوارڈینیشن سے ہی وصولی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ رواں سال ریونیو کی مد میں سو فیصد ہدف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، جبکہ بقایا جات کی مد میں بھی وصولی کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں