ہسپتالوں کے سربراہان کی خالی سیٹیں ، کارکردگی بری طرح متاثر

ہسپتالوں کے سربراہان کی خالی سیٹیں ، کارکردگی بری طرح متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا میں تحصیل اور ہسپتالوں کے سربراہان کی خالی سیٹیں جہاں ادارے کی کارکردگی پر بری طرح اثر انداز ہونے لگی ہے۔

 وہاں بالخصوص دیہی علاقوں میں سرکاری سطح پر علاج معالجہ کی سہولیات مخدوش ہونے کے باعث لاکھوں افراد کیلئے دوہری مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہیں، ذرائع کے مطابق سلانوالی، ساہی وال، شاہ پور ،کوٹمومن میں اور بھیرہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز،ٹی ایچ کیوز46جنوبی، بھاگٹانوالہ، کوٹمومن ،سلانوالی میں میڈیکل سپر نٹنڈ نٹس اسی طرح مڈھ رانجھا، ہجن،بھابھڑہ، معظم آباد، میانی، جھاوریاں سمیت دیگر رورل ہیلتھ سینٹرزاور بنیادی مراکز صحت کی ایک بڑی تعداد سینئر میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل آفیسرز سے محروم چلی آ رہی ہے ، جس کے باعث متذکرہ تحصیلوں اور ہسپتالوں کے انتظامی امور کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،بالخصوص متعلقہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی مخدو ش صورتحال سے لاکھوں شہریوں کو مشکلات در پیش ہیں،جبکہ ہیلتھ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ خالی سیٹوں پر تعیناتیوں کیلئے سیکرٹری پرائمری و سکنڈری ہیلتھ کو لکھا جا چکا ہے تاہم پیش رفت کا انتظار ہے ،اور اس عمل میں تاخیر سے محکمانہ مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں