میانوالی خوشحال ایکسپریس 3 سال بعد بھی بحال نہ ہوسکی

میانوالی خوشحال ایکسپریس 3 سال بعد بھی بحال نہ ہوسکی

میانوالی (نامہ نگار )پشاور تا کراچی براستہ کندیاں میانوالی خوشحال ایکسپریس کو بند ہوئے تین سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا۔

تاہم دوبارہ اجراء نہ ہو سکا اس وقت کی حکومت نے کرونا وائرس کی آڑ میں جہاں دیگر مسافر بردار گاڑیاں بند کر دیں وہیں پر ملک کی کامیاب ترین ٹرین خوشحال ایکسپریس کو بھی بند کر دیا تھا دیگر گاڑیوں میں سے اکثریت چالو کر دی گئیں مگر ریلوے ڈویژن پشاور کی اپنی ٹرین جو کہ پشاور اٹک میانوالی بھکر ، ملتان اور سندھ کے بیشتر علاقوں کے مسافروں کو مستفید کر رہی تھی کو جان بوجھ کر بند رکھا گیا ہے اگر ڈی ایس پشاور ڈویژن چاہے تو آج بھی فوری یہ ٹرین بحال ہو سکتی ہے میانوالی کے شہریوں حاجی محمد شفیع تمباکو ڈیلر‘حاجی فلک شیر عوامی اور کندیاں کے عوامی و سماجی و صحافتی حلقوں نے وزارت ریلوے سے اس ٹرین کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تین صوبوں کی عوام اس سے مستفید ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں