ناجائز منافع خوروں نے پر پرزے نکالنے شروع کر دیئے

ناجائز منافع خوروں نے پر پرزے نکالنے شروع کر دیئے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )نئے مالی سال کے بجٹ کے نفاذ سے قبل ہی ناجائز منافع خوروں نے پر پرزے نکالنے شروع کر دیئے۔

 ، جوہر آباد اور خوشاب کی مارکیٹوں اور بازاروں میں مہنگائی کے ڈیرے ڈال لئے ، نئے بجٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا ، جوہر آباد اور خوشاب میں دکانداروں نے جون میں ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دس فیصد اضافہ کر لیا۔حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کیلئے اناونس کیا جانیوالا برائے نام ریلیف ملنے سے قبل ہی ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے شروع کر دیئے گئے ، اشیائے ضروریہ کے نرخوں کو اعتدال پر رکھنے کے ذمہ داران نے نوٹس لینے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی ،من مانیاں کرنے والے گرانفرشوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، قوت خرید ختم ہو جانے سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں