افغان کیمپ کو ٹ چاندنہ میں کرکٹ میچ،ٹولہ منگلی ٹیم نے افغان کرکٹ کلب کو ہرا دیا

 افغان کیمپ کو ٹ چاندنہ میں  کرکٹ میچ،ٹولہ منگلی ٹیم نے  افغان کرکٹ کلب کو ہرا دیا

میانوالی (نامہ نگار)ورلڈ ریفیو جیز ڈے کے موقع پر افغان کیمپ کو ٹ چاندنہ میں مہاجرین کر کٹ کلب اور مقامی ٹولہ منگلی کر کٹ کلب کے کھلا ڑیوں کے درمیان دوستانہ کر کٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ منیجر عمران یو سف زئی،لیاقت علی ایڈووکیٹ، عرفان اللہ نے شارپ کی نمائندگی کی۔میچ کے مہمان خصوصی صہیب صابر سپرٹینڈنٹ افغان کیمپ کوٹ چاندنہ تھے ۔افغان کر کٹ کلب نے مقررہ اوورز میں پا نچ وکٹوں کے نقصان پر 78رنز بنا ئے ۔ٹولہ منگلی کر کٹ کلب نے مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان کے چار اوورز میں مکمل کر کے میچ کے اختتام پر صہیب صابر سپر ٹینڈنٹ افغان کیمپ کو ٹ چاندنہ نے دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیل کی اس طرح کی سرگرمیوں میں دونوں کمیو نٹیزکے درمیان با ہمی ہم آہنگی حسن سلوک، تعاون بھائی چارہ کو فروغ ملتا ہے ۔میچ کے آخر میں کیمپ کی انتظامیہ اور ٹولہ منگلی کے کر کٹ کلب کے کھلا ڑیوں نے شارپ کی کا وشوں کو سراہا۔اور امید ظاہر کی کہ ایسی سرگرمیاں سما جی ہم آہنگی اور روابط کو مضبوط بنا نے میں مثبت کر دار ادا کرتی رہیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں