قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے فرضی کار روائیوں کا سلسلہ جاری

قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے فرضی کار روائیوں کا سلسلہ جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پرائس کنٹرول پر کارر وائیاں یا جرمانے کرنے کی بجائے فرضی کار روائیاں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے جرمانے اور انسپکشنز بتانے کی بجائے زبانی جمع خرچ سے کام چلارہی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار روائیوں جرمانوں اور انسپکشنز کی تعداد بتانے کی بجائے صرف یہ دعویٰ کیا جاتا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے لیکن فرضی کارر وائیاں ہونے کی وجہ سے انسپکشنز کی تعداد اور جرمانوں کی تفصیل نہیں بتائی جاتی پرائس کنٹرول کی ان فرضی کارر وائیوں کی وجہ سے اشیا ضروریہ کی قیمتیں کم نہیں ہوتی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں