خوش اخلاقی ،ایمانداری اور بروقت مدد موٹروے پولیس کی پہچان ہے ، یاسین فاروق

خوش اخلاقی ،ایمانداری اور  بروقت مدد موٹروے پولیس  کی پہچان ہے ، یاسین فاروق

دائودخیل (نما ئندہ دنیا)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نارتھ ریجن یاسین فاروق نے کہا ہے کہ خوش اخلاقی ایمانداری اور بروقت مدد موٹروے پولیس کی پہچان ہے جسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔۔

وہ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اجلاس میں سے خطاب کررہے تھے ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے موٹروے نارتھ زون کا دورہ بھی کیا ، اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں زونل کمانڈر سیکٹر کمانڈر ز اور بیٹ کمانڈرز نے شرکت کی اجلاس میں آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ان کا مزیدکہنا تھا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے موٹروے استعمال کرنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں