سفیدے کے درختوں میں اچانک آتشزدگی ،شہری جھلس گیا

سفیدے کے درختوں میں اچانک آتشزدگی ،شہری جھلس گیا

جوہرآباد(نمائندہ دنیا)خوشاب جوہر آباد روڈ پر میونسپل کمیٹی خوشاب کی مارکیٹ کے سامنے لگے ہوئے سفیدے کے درختوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

آتشزدگی سے ایک شخص جھلس کیا جبکہ ایک موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا ، مقامی ادفراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ، یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی مارکیٹ سے ملحقہ ایک آٹو سٹور میں بھی آگ لگی تھی ، خوشاب کے مکینوں نے ایم سی مارکیٹ اور اس سے ملحقہ علاقہ میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی حفاطی انتظامات کئے جائیں تاکہ آئندہ جانی و املاک کا نقصان نہ ہو ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں