بھکر کی مارکیٹوں میں دکانوں کے سامنے کوڑے دان نصب

بھکر کی مارکیٹوں میں دکانوں کے سامنے کوڑے دان نصب

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور تاجر حضرات کے باہمی تعاون سے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کے سامنے کوڑے دان نصب کئے جارہے ہیں۔۔

 جس کا بنیادی مقصد شہر کو صاف ستھرا اور تعفن سے پاک بنانا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈ ر نے شہر میں خانسر چوک کے نزدیک دکانوں کے سامنے کوڑ ادان نصب کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دوکانداروں کو تاکید کی ضلع بھکر آپکا اپنا شہر ہے اسکی بہتری اور خوبصورتی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں آنیوالی نسلوں کوصفائی ستھرائی کی اہمیت کا احساس دلایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا کہ جگہ جگہ کچرا مت پھینکیں کو ڑے دان کا استعمال کریں تاکہ سینی ٹیشن سٹاف بھی موثرانداز میں اپنے فرائض اداکرتا رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں