پائی خیل، ٹھٹھی‘ داؤدخیل میں روٹی‘نان کی قیمت کا معائنہ

پائی خیل، ٹھٹھی‘ داؤدخیل میں روٹی‘نان کی قیمت کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا نے پائی خیل، ٹھٹھی، داؤدخیل میں موجود مختلف ہوٹلز پر روٹی و نان کی قیمت اور وزن کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نے ہدایت جاری کی ۔۔

کہ اگر کسی بھی ہوٹلز مالکان نے روٹی 13روپے اور نان 20 روپے سے زائد قیمت میں فروخت کیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید براں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈاکٹر رفیق خان، ڈاکٹر احسان الحق اور ڈاکٹر ثنا اللہ نے بھی شہر بھر کے ہوٹلز اور تندوروں پر اچانک دورہ کیا۔ روٹی، نان اور دیگر اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ خلاف ورزی کرنے والے متعدد ہوٹلز، تندوروں اور مختلف دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں