پانی کے کنکشن پر میٹر لگانے کی تیاریاں شروع

پانی  کے  کنکشن  پر  میٹر  لگانے  کی  تیاریاں  شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے لئے سفید ہاتھی بننے والے شعبہ واٹر ورکس کی ریکوری بہتر بنانے اورمیٹر کے ذریعے پینے کے پانی کا ٹیکس وصول کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔۔

ذرائع کے مطابق شعبہ واٹر ورکس پر اٹھنے والے سالانہ اخراجات پانچ کروڑ سے زائد ہے ، جس میں ملازمین کی تنخواہیں موٹروں کی مرمت، بل بجلی وغیرہ شامل ہے ، جبکہ سالانہ آمدن مایوس کن ہے ، آمدن میں کمی کی وجہ سے ہزاروں غیر قانونی کنکشن اور واٹر ریٹ فیس کم ہونا ہے ، جس پر حکام نے آمدن میں اضافہ کرنے کیلئے غیر قانونی پینے کے کنکشنوں کو ریگولائز کروانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے اور واٹر کنکشن رکھنے والوں کے پانی کے پائپوں کے ساتھ میٹرز لگانے پر غور شروع کر دیا ہے اس اقدام سے ادارے کی آمدن میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔

 

 

، آئندہ چند روز تک لائحہ عمل کی تکمیل اور عملدرآمد کا آغاز متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں