انجمن تاجران شاہ پور صدر اور ایم سی کے ٹھیکہ دار میں ٹھن گئی

انجمن تاجران شاہ پور صدر اور ایم سی کے ٹھیکہ دار میں ٹھن گئی

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) انجمن تاجران شاہ پور صدر اور ایم سی کے ٹھیکہ دار الیاس خان کے درمیان مبینہ طورنقص ٹف ٹائلز لگانے اور ۔

لیول کو درست نہ رکھنے پر ٹھن گئی گزشتہ چار روز سے دوکانداروں کے شٹر ڈاون کرنے پر چیف آفیسر ایم سی شاہ پور نے ٹھیکہ دار کو کام کرنے سے روک دیاتھا ،تاجروں کا مطالبہ ھے کہ ٹف ٹائلز کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے اور نکاسی کا لیول درست کیا جائے تاکہ مارکیٹ اورملحقہ محلہ کے نکاسی میں کوئی روکاوٹ نہ آئے ٹھیکہ دار کا کہنا ھے کہ میں ورک پرمٹ کے تحت کام کررھا ھوں ۔ کام رکنے پر آج بروز ہفتہ ایم پی اے سردار عاصم شیر میکن ایم سی دفتر میں تاجر تنظیم اور ٹھیکہ دار و چیف آفیسر شاہ پور کے درمیان مزاکرات کرائیں گے اور اس پرزبلم کا حل نکلا جائے گا ۔ایم پی اے کا کہنا ھے کہ اگر میٹریل ناقص استعمال ھور ہا ہے تو اس پر ایکشن ھوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں