پائیدار امن کیلئے مذہبی رواداری سے کام لینا ہوگا، اے سی

پائیدار امن کیلئے مذہبی رواداری سے کام لینا ہوگا، اے سی

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا) اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور یہ اپنے ماننے والوں کو محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد نواز سلہریا نے امن پیس کونسل کے زیر اہتمام جامعہ حنفیہ شیخ الاسلام رجسٹرڈ ساہیوال میں بین المسالک ہم آہنگی و امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محرم کی آمد آمد ہے اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو پائیدار امن کے قیام کے لیے ہم آہنگی اور مذہبی رواداری سے کام لینا ہوگا، اس موقع پرمولانا مفتی محمد عصمت اﷲ سیالوی صدر امن پیس کونسل سرگودہا ڈویژن نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ریاست کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے ، سیمینار میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، سول سوسائٹی کے ارکان اور مقامی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی اور شہر و گردونواح میں امن کے برقرار رکھنے کیلئے اپنی اپنی تجاویز دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں