ملک بھر کی طرح بھلوال میں بھی ادویات کی عدم دستیابی

ملک بھر کی طرح بھلوال میں بھی ادویات کی عدم دستیابی

بھلوال(نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح بھلوال میں عوام ادویات کی عدم دستیابی پر پریشان ہے ، سرکاری ہسپتال ہو یا کوئی ڈسپنسری اس میں پہلے ہی ادویات کا فقدان رہتا ہے۔

 لیکن اب ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے غریب لوگوں سے علاج کی سہولت بھی چھین رہی ہے ، ادویات ساز کمپنیاں کی طرف سے ادویات کی قمیتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں کو اس ظالمانہ اضافے سے روکا جا ئے اور بڑھی ہوئی قیمتوں کو فوری واپس لیا جائے ۔ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں انسانی جانوں کو بچانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ شہریوں نے ڈرگ انسپکٹروں کو بھی فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ناجائز منافع خوری دو نمبر ادویات کی فروخت سے باز رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں