حکومت کی ناقص زرعی پالیسیوں نے کسانوں کا بھٹہ بٹھا دیا مقداد علی خان بلوچ

حکومت کی ناقص زرعی پالیسیوں  نے کسانوں کا بھٹہ بٹھا دیا  مقداد علی خان بلوچ

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) حکومت کی ناقص زرعی پالیسیوں نے کسانوں کا بھٹہ بٹھا دیا ہے ، حکومت کسان سے گندم نہ خرید کر عوام کو دانے دانے کا محتاج بنانا چاہتی ہے۔

 ،مقامی شوگرملز شاہ پور نے کسانوں کے تقریباً 84 کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں حکومتی ہدایات کے باوجود ملزانتظامیہ کسان کو اس کا حق ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے یہ بات ایم این اے حلقہ این اے تحریک انصاف 86 مقداد علی خان بلوچ نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت میاں گھر نہیں ، بیوی کو ڈر نہیں کی مثال بن چکی ہے ، ہمارے لیڈر کو جیل میں ڈال کر یہ لوگ عوام کُش پالیسیاں بنا رہے ہیں ، پراپرٹی کی خریدوفروخت پر بھاری ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں