حادثے میں 3نوجوانوں کی ہلاکت‘2برداریوں میں صلح

حادثے میں 3نوجوانوں کی ہلاکت‘2برداریوں میں صلح

دائودخیل(نما ئندہ دنیا )دائودخیل کی زرگر برادری اور میانوالی کی افغان پٹھان برادری کے درمیان صلح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

، صلح کرانے میں اہم کردار سردار توقیر خان پھوکے خیل ، ضیااللہ خان سابق یو سی ناظم میانو الی سٹی ، مولانا قاری عثمان فاروقی اور زبیر خان دھتو خیل و دیگر افغان راہنمائوں نے ادا کیا، عیدالاضحی کے دنوں میں دوا جان اور سعید خان کے بیٹے ہدایت اللہ خان ،حمایت اللہ خان اور حزب اللہ خان موٹر سا ئیکل پر جارہے تھے کہ تری خیل کے قریب میانوالی بنوں روڈ پر ٹرک سے بچتے ہوئے زرگر عمر حیات کے بیٹے کی کار سے جا ٹکرئے اور تصادم کے نتیجہ میں تینوں نوجوان جاں بحق ہو گئے ، پولیس نے کار کے مالک سجاول کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا بعد ازاں زرگر برادری کے عمر حیات ،سکندر حیات وغیرہ نے افغان پٹھان کے سعید خان اور دوا خان کے ساتھ ہمدردانہ طور پر شریک رہے اور صلح کے لیے سردار توقیر خان پھوکے خیل ، ضیاء اللہ خان پھوکے خیل سابق ناظم یوسی میانوالی سٹی ،مولانا قاری عثمان فاروقی، حاجی زبیر خان دھتو خیل کچہ داودخیل کو افغان پٹھان برادری کے ساتھ صلح کرانے کیلئے کہا جس پر سردار توقیر خان پھوکے خیل و ضیااللہ خان سابق ناظم نے افغان برادری کے عمایدین ملک اختر،حاجی عبدالقیوم ، اسد خان ،مولانا عبدالقیوم وغیرہ کے ساتھ صلح کے لیے بات چیت کی اور اس پر آمادہ کیا ،مولانا قاری عثمان فاروقی اور سردار توقیر خان پھوکے خیل نے خطاب کے دوران کہا کہ بلاشبہ نوجوان کی موت بہت بڑے صدمے سے کم نہیں اور والدین اپنے نوجوان بیٹوں کی حادثاتی موت کو زندگی بھر نہیں بھول سکتے ،افغان برادری کی جانب سے زرگر برادری کو فی سبیل اللہ معاف کردینا بہت بڑی بات ہے اور اس کا اجر انکو اللہ تعالی کی ذات دیگی ،زرگر برادری نے 15 لاکھ روپے افغان برادری کو د ئیے مگر سعید خان اور دوا جان نے فی سبیل اللہ معاف کرتے ہوئے رقم واپس کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں