ڈی پی او میانوالی نے برآمد ہونے والے موٹر سائیکل مالکان کے حوالے کر دئیے

  ڈی پی او میانوالی نے برآمد  ہونے والے موٹر سائیکل  مالکان کے حوالے کر دئیے

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے برآمد ہونے والے موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کیے۔

 ،ڈی پی او میانوالی کو مالکان نے پھولوں کے ہار پہنا کر شکریہ ادا کیا،میانوالی پولیس سی آئی اے سٹاف کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10لاکھ روپے مالیت کے 4موٹر سائیکل 125برآمد کئے ،ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی قیادت میں ڈی ایس پی آرگنائز کرائم اللہ نواز خان، انسپکٹر راجہ ظفر اقبال، اے ایس آئی عطر خان اور سی آئی اے سٹاف میانوالی کی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سٹی، صدر اور موچھ میں چوری ہونے والے 4 موٹر سائیکل 125 مالیتی 10 لاکھ روپے برآمد کیے ۔ ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے اپنے آفس میں موٹر سائیکلوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کیں۔ڈی پی او میانوالی اور انکی ٹیم کو موٹر سائیکل مالکان نے پھولوں کے ہار پہنائے اور شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی کا کہنا تھا کہ اپنے شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں