گھر میں سوئے 50سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

 گھر میں سوئے 50سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

بھلوال(نمائندہ دنیا )بھلوال کے نواحی علاقے چک نمبر 14جنوبی میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر 50سالہ شخص کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

اور فرار ہو گیابھلوال کے نواحی علاقے چک نمبر 14جنوبی میں کا 50سالہ رہائشی جاوید اقبال اپنے گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر گولی مار دی اور فرار ہو گیا اہل خانہ صبح نماز کے لئے اٹھانے کمروں سے صحن میں آئے تو انہیں جاوید اقبال کے قتل کا پتا چلا، مقتول کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے تینوں بیٹے بیرون ملک مقیم ہیں واردات کا علم ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں