ممکنہ بارش اور سیلاب،تمام محکمے ہائی الرٹ:شہریوں کو بچانے کی مشقیں

ممکنہ بارش اور سیلاب،تمام محکمے ہائی الرٹ:شہریوں کو بچانے کی مشقیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے دریائے جہلم پر ساہیوال کے قریب لنگر والا کے مقام پر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

، اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی، ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ ر اورنگ زیب حیدر خان ، اے ڈی سی آر محسن صلاح الدین کے علاؤہ ساہیوال ، شاپور ، بھیرہ اور بھلوال کے اسسٹنٹ کمشنروں ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید مظہر شاہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔ پری فلڈ موک ایکسرسائز میں محکمہ ریسکیو 1122 سمیت سول ڈیفنس، محکمہ صحت، محکمہ لائیواسٹاک، محکمہ سوشل ویلفیئر سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلائکا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے ، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، کمشنر محمد اجمل بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع سرگودہا کے تمام ادارے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈپٹی کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کہا کہ ممکنہ سیلاب اور بارشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید مظہر شاہ کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں