جعلی پیروں کی مختصر تعداد کی رجسٹریشن،دیگر درجنوں کو کھلی چھٹی،عوام لٹنے لگے

جعلی پیروں کی مختصر تعداد کی رجسٹریشن،دیگر درجنوں کو کھلی چھٹی،عوام لٹنے لگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )حکومتی احکامات کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے پیروں فقیروں کی مختصر تعداد میں رجسٹریشن کے بعد نہ صرف گائیڈ لائن پر عملدرآمد روک دیا گیا ۔

بلکہ جعلی پیروں کے خلاف اقدامات بھی مکمل ٹھپ ہو گئے ،ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ سول ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ محکموں کے ساتھ ساتھ صوبائی وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی تھی جس پر حکومت نے لگ بھگ دو سو کے قریب جعلی عامل و پیروں کے کوائف اور دیگر تفصیلات انتظامیہ کو ارسال کر کے گائیڈ لائن جاری کی جس پر عملدرآمد ابتدائی کاغذی کارروائی کے بعد ہی ٹھپ ہو گیا جبکہ اب بھی سرگودھا کے شہری جعلی پیرو ں اور عاملوں کے شکنجے میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں،زیادہ تر پیر جن نکالنے کے نام پر تشددکا سہارا لیتے ہیں، نوجوان لڑکیوں کو ورغلانا ،خواتین سے غیر اخلاقی حرکات بھی معمول ہیں، اسی طرح بعض ایسے آستانوں اورجعلی پیرو ں کی رہائش گاہوں کی نشاندہی کی گئی جہاں صرف مخصوص افراد ہی آتے جاتے ہیں ، مشکوک سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ 90فیصد جعلی پیر مذہبی تعلیم سے مکمل طور پر نا آشنا ہیں اور جاودو ٹونے کے ذریعے برے مقاصد کی تکمیل کی جاتی ہے ،یہی نہیں لوگوں سے مرغوں، کالے بکروں اور دیگر مہنگی اشیاء کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے ، بعض نے تومختلف نوعیت کے علاج کی آڑ میں بھاری ریٹ مقرر کر رکھے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں