پولیس نے گمشدہ بچے کے ورثاء کو ڈھونڈ کر اسے ان کے حوالے کر دیا

پولیس نے گمشدہ بچے کے ورثاء کو  ڈھونڈ کر اسے ان کے حوالے کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس نے گمشدہ بچے کے ورثاء کو ڈھونڈ کر اسے ان کے حوالے کر دیا،پولیس کے مطابق ایک بچہ جس کا نام احمد عمر ولد محمد اعظم قوم آرائیں سکنہ لالیاں بعمر 8/9۔۔ سال جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہے

 جس کو دوران گشت تھانہ عطاء عطاء شہید لایا گیا جس کی بذریعہ وٹس آیپ گروپس، وائرلس تمام تھانہ جات، چوکیات سے تلاش کرنے کے بعد اس کے والد محمد اعظم ولد محمد صدیق قوم آرائیں سکنہ لالیاں کے باخیریت حوالے کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں