ڈبل روٹی کی اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائیگی:صفا عابد

ڈبل روٹی کی اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائیگی:صفا عابد

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابد ڈبل روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو چیک کرنے مختلف علاقوں کی بیکریز پہنچ گئیں انہوں نے بیکریز پر ڈبل روٹی کے مقررکردہ نرخنامے کے آویزاں ہونے کو چیک کرتے ہوئے۔۔۔

 موقع پر موجود صارفین سے ڈبل روٹی کی قیمت بارے دریافت کیا اور بتایا کہ ڈبل روٹی کی قیمت مقررکی گئی ہے جس کی خلاف ورزی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے بیکریز مالکان ودکانداروں کو واضح پیغام دیا کہ ڈبل روٹی کی اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کو نہ صرف جرمانے بلکہ جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں