علما کونسل نے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

علما کونسل نے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام بین المسالک بین المذاہب ہم اہنگی اور رواداری کے لیے انتہا پسندی دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے۔۔۔

 تمام مکاتب فکر اور مذاہب کی مشاورت سے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جاری کر دیا یہ بات جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل ضلع فیصل آباد صاحبزادہ حافظ اظہارالحق خالد نے ایک بیان میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ خطبہ ذاکرین واعزین پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں گے کسی بھی خطیب ذاکر یا واعظ کے ضابطہ اخلاق کے خلاف عمل کی تائید و حمایت نہیں کی جائے گی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا تمام مسالک کے علما و مشائخ اور مفتیان پاکستان انتہا پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں