پنجاب حکومت کے احکامات نظر انداز ، سرکاری ہسپتالوں میں باہر سے ادویات منگوانے کا سلسلہ جاری

پنجاب حکومت کے احکامات نظر انداز ، سرکاری ہسپتالوں میں باہر سے ادویات منگوانے کا سلسلہ جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی طرف سے باہر سے ادویات منگوانے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔۔۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے گائیڈ لائن جاری کی گئی تھی کہ سرکاری ہسپتالو ں میں ڈاکٹرز کی تجویز کردہ ادویات خرید کر سٹوروں میں رکھی جائیں جس پر ناقص حکمت عملی کے باعث عملدرآمد نہ ہو سکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی ڈاکٹرز ایسی ادویات تجویز کررہے ہیں جو متعلقہ ہسپتالوں کے باہر قائم کردہ سٹوروں پر ہی دستیاب ہے ، یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس کے عوض مبینہ طور پر ادویہ ساز کمپنیوں اور ڈسٹری بیوٹر ز سے مراعات حاصل کی جاتی ہیں جبکہ اکثر مریض سرکاری ہسپتالوں میں مفت فراہم کردہ ادویات سے بھی مستفید نہیں ہو رہے ، جس پر مریضوں کے لواحقین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے فوری ایکشن لینے اور مانیٹرنگ کے نظام کو موثر بنا کا صورتحال کا مستقل تدارک یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ عوام کو پریشان کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے ،انہوں نے فوری ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں