5 مرلہ سکیم : پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں گھپلے ، انکوائری ٹھپ

5 مرلہ سکیم : پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں گھپلے ، انکوائری  ٹھپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلع کے دیہی علاقوں میں قائم پانچ مرلہ سکیم کے تحت پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کی انکوائری اثر ورسوخ کے باعث ٹھپ ہونے کا انکشاف ہواہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق ایک دہائی قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے غریبوں کو پلاٹس دینے کیلئے مختلف دیہات میں پانچ مرلہ سکیم شروع کی گئی جس کے تحت محکمہ مال کے متعلقہ عملے اور مقامی بااثر افراد نے مبینہ ساز باز کر کے لوگوں کی مختصر تعداد کواحاطہ جات الاٹ کر کے باقی جگہ پر ناجائز قبضے کر لئے ، درجنوں افرادسے یہ کہہ کر الاٹمنٹ کی رسیدیں اور اسناد واپس لے لی گئیں کہ یہاں سکیم باضابطہ طور پر منظور ہی نہیں ہوئی ،جس پر متاثرین نے مختلف فورمز پر درخواستیں دیں جن پر عملدرآمد میں متذکرہ بااثر افراد اور محکمہ مال کے ملازمین رکاوٹیں بنتے رہے اس دوران متاثرین کو پتہ چلا کہ ان سے واپس لی گئی اسناد مختلف ناموں سے دوبارہ جاری کر کے احاطہ جات لاکھوں روپے وصول کر کے فروخت کر دیئے گئے ، اس حوالے سابق وزیر اعلی عثما ن بزدار نے تحقیقات شروع کروائیں جو سیاسی کشمکش کے باعث مسلسل التواکا شکار ہونے اور لیگی حکومت کے دوبارہ آنے کے بعد ٹھپ کر دی گئیں،جبکہ متاثرین بدستور خوار ہو رہے ہیں، انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں