سرکاری ریٹ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئیگا، محمد اعجاز ملک

سرکاری ریٹ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئیگا، محمد اعجاز ملک

جوہرآباد(نمائندہ دنیا )سرکاری ریٹ پر آٹے کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز ملک آٹے کی قیمت اور کوالٹی کاجائزہ لینے کیلئے خوشاب کے مختلف آٹا پوائنٹس کے وزٹ کے دوران ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔

انہوں نے اس موقع پر دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ آٹے کی کنٹرول ریٹ پر دکانوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانداروں سے کہاکہ آٹا حکومتی ریٹ کے مطابق فروخت کیا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے حکومتی ریٹ سے زائد قیمت پر آٹا سیل کرنے پر ایک دوکان کو موقع پر سیل کر کے بھاری جرمانہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں