تفتیشی آفیسر کیساتھ ایس پی صدر ڈویژن کا ناروا رویہ

تفتیشی آفیسر کیساتھ ایس پی صدر ڈویژن کا ناروا رویہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اغوا کے مقدمہ میں پیش ہونے والے تفتیشی آفیسر کے ساتھ ایس پی صدر ڈویژن کی جانب سے مبینہ طور پر ناروا رویہ اختیار کرنے اور نازیبا الفاظ الفاظ کا استعمال کئے جانے کا انکشاف، تفتیشی آفیسر نے روز نامچہ میں وقوعہ سے متعلق رپورٹ درج کردی۔

جبکہ ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے معاملے کی انکوائری بھی شروع کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ سٹی سمندری میں تعینات تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر مہندی خان نے روزنامچہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اغوا کے مقدمہ کے سلسلہ وہ ایس پی صدر ڈویژن کے دفتر میں پیش ہوا۔ جہاں ایس پی صدر ڈویژن کی جانب سے اس سے ناروا رویہ اپنایا گیا اور اس دوران دیگر افسروں ا و ر ملازمین کے سامنے بے عزتی کی گئی۔ معاملے سے متعلق ایس ایس ہی آپریشنز حسن جاوید بھٹی کی جانب سے معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کا بھی آغاز کیا گیا ہے جبکہ انکا کہنا ہے کہ حقائق سامنے لاتے ہوئے میرٹ پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں