پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے کاشتکاروں کے ساتھ میٹنگز

پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے کاشتکاروں کے ساتھ میٹنگز

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ زراعت شعبہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کی جانب سے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے مختلف علاقوں میں سبزیوں و پھلوں کی کاشت اور پیداوار کو بہتر بنانے اور کسان کارڈ کے فوائد اور استعمال سے متعلق آگاہی دینے کیلئے کاشتکاروں کے ساتھ میٹنگز کا انععقاد کیا گیا۔

فیصل آباد محکمہ زراعت شعبہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کی ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عائشہ کی زیر سرپرستی حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے علاقے موضع مقام والا اور ٹھٹھہ کھیرو سمیت دیگر علاقوں میں سبزیوں اور پھلوں کے کاشتکاروں سے ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کاشتکاروں کو سبزیوں اور پھلوں کی کاشت اور پیداوار بہتر بنانے کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر کچن گارڈنگ کی اہمیت اور فوائد سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عائشہ کا کہنا تھا کہ کچن گارڈنگ کو فروغ دینے سے نہ صرف گھروں کی سبزیوں پھلوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے بلکہ بڑے پیمانے پر کچن گارڈنگ کرتے ہوئے مالی فوائد بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں